اسلام آباد؛پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھائی گئی،سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ معذرت چاہتے ہیں سماعت شروع ہونے میں تاخیرہوئی،سماعت میں تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ اس کو براہ راست دکھایا جانا تھا۔ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شریک ہوئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ معذرت چاہتے ہیں سماعت شروع ہونے میں تاخیرہوئی،سماعت میں تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ اس کو براہ راست دکھایا جانا تھا،کوشش کریں کہ دلائل کو محدود رکھیں،چیف جسٹس پاکستان نے خواجہ حارث کو دلائل کو مختصر رکھنے کی ہدایت کی، چیف جسٹس نے ایک درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر اظہاربرہمی کیا۔
