0

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کیلیے دپیکا پڈوکون نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کیلیے نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون بلا معاوضہ کام کیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ آپ نے ’جوان‘ میں مختصر جھلک کیلیے کتنا معاوضہ لیا؟اس پر دپیکا پڈوکون کا جواب بالکل حیران کر دینے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے معاوضہ نہیں لیا، میں فلم ’83‘ کا حصہ بننا چاہتی تھی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ یہ ان خواتین کیلیے ایک پیغام بن جائے جو اپنے شوہروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں نے اپنی والدہ کو ایسا کرتے دیکھا تھا، ان بیویوں کو خراج تحسن پیش کرتی ہوں جو اپنے شوہوں کے کیریئر کیلیے قربانیاں دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شاہ رخ خان کی فلم میں آئندہ بھی خصوصی جھلک دکھانے کا موقع ملا تو کروں گی اور ہدایتکار روہت شیٹی کیلیے بھی میرا یہی پیغام ہے۔شاہ رخ خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خوش نصیب دوست ہیں، ہمارے درمیان بہت زیادہ اعتماد اور احترام ہے۔یاد رہے کہ ’جوان‘ کے علاوہ دونوں نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ اور ’ہیپی نیو ایئر‘ جیسی فلموں کے ساتھ’بلو‘ اور ’زیرو‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں