287

بیک وقت 4ڈیوائس پر لاگ ان، واٹس ایپ کی نئی سہولت متعارف

لاہور:پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ آئے روز اپنے فیچرز میں تبدیلی کا اضافہ کرتی رہتی ہے اور اپنے صارفین کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئےنت نئے کام کرتی رہتی ہے جبکہ اب کی بار کمپنی نے صارفین کے لئے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیتی واٹس ایپ کی جانب سے ویب پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو ایک نئی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے ایک صارف بیک وقت چار ڈیوائس پر لاگ ان کرسکتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ ویب کے صارفین ایک وقت میں چار مختلف ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو ڈیسک ٹاپ بیٹا 2.2146.5 صارفین کے لیے متعارف کرادیا گیا ہے، جس کے تحت کمپیوٹر اور ویب براؤزر کی مدد سے آخری آن لائن اسٹیٹس (لاسٹ سین)، پروفائل پکچر کی تبدیلی سمیت دیگر تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

اس حوالے سے واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب بیٹا انفو کی جاری رپورٹ میں ملٹی ڈیوائس کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئے فیچر پر کام جاری ہے جس کی مدد سے اسٹیٹس دیکھنے کے دوران ویڈیو اور وائس کالز کی جاسکیں گی۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ یہ سٹیکرز کے لئے آنے والی دیگر اصلاحات میں سے ایک ہے، اگلے کچھ دنوں میں سٹیکر سے متعلق مزید مزید تبدیلوں کا اعلان کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں