155

ناسا خلائی مواصلاتی نظام کی رفتار بڑھانے کےلیے تیار

ناسا خلاء میں لیزر ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ کےلیے تیار ہے۔ اس مشن کا مقصد خلائی مواصلات کی رفتار کو بڑھانا ہے۔

لیزر کمیونیکیشن رِیلے ڈیمونسٹریشن(ایل سی آر ڈی) دو برس کی تاخیر کے بعد 4 دسمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ دفاع کے تحت ہونے والے اسپیس ٹیسٹ پروگرام سیٹلائیٹ-6 میں یونائیٹڈ لانچ ایلائنس ایٹلس 5 راکٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی۔

اس مشن کی لانچ فلوریڈا کے کیپ کینیورل فورس اسٹیشن سے متوقع ہے۔

محققین کے مطابق تاخیر کے باوجود ایل سی آر ڈی مشن صحیح وقت پر لانچ کیا جارہا ہے جو آرٹیمس مشن کےلیے سود مند ہوگا جس مین 2025 میں چاند پرخلاء بازوں کو بھیجا جائے گا۔

ناسا کے مطابق لیزر ٹیکنالوجی خلاء سے دنیا میں ریڈیو فریکوئنسیز کے مقابلے میں 10 سے 100 گُنا زیادہ ڈیٹا بھیج سکے گی۔

ناسا کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر کا کہنا تھا کہ اگر مشن نے لیزر کا استعمال شروع کردیا تو یہ اسپیکٹرم میں ریڈیو فریکوئنسی کے ہجوم کو روکے گی۔

ناسا نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ ایل آر سی ڈی ٹیکنالوجی کیسے کام کرے گی۔

اسپیکٹرم میں ریڈیو فریکوئنسی کا ہجوم بڑھنے میں تب سے تیزی آئی ہے جب سے زمین کے مدار کی نچلی سطح پر سیٹلائیٹس کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں