0

9 مئی واقعات کی تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کو اوورسیز پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔کہ 500 سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا جس میں کالز ریکارڈ، ٹریول ہسٹری اور امیگریشن اسٹیٹس بھی شامل ہے۔9مئی کے واقعات میں اکسانے، بڑھاوا دینے اور مدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ بعض افراد کو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل ہے، 9 مئی میں ملوث افراد جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 26 مئی کو پریس کانفرنس کے دوران 9 مئی کے واقعات میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد کو یہاں سے اور انہیں وہاں سے فیڈ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز انہوں نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کے غیر ملکی ایجنسیوں سے رابطے تھے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا ماسٹرمائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، اس کی پُرتشدد واقعات سے متعلق گفتگو موجود ہے، یہ ایسی گفتگو ہے کہ عدالت بھی شاید کہے کہ ثبوت کو ان کیمرا ریکارڈ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں