0

بھارت، ٹرین حادثے میں شوہر کی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنا بیوی کو مہنگا پڑگیا

ممبئی :بھارت میں ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لیے اعلان کی گئی معاوضے کی رقم ہتھیانے کے لیے شوہر کی موت کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والی خاتون مشکل میں پڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے رقم ہتھیانے کے لیے دعویٰ کیا کہ 2 جون کو ہونے والے ٹرین حادثے میں اس کے شوہر کی موت ہوگئی جبکہ اس نے لاش کی شناخت بھی کرلی تاہم دستاویزات کی جانچ پڑتال نے خاتون کے جھوٹے دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوا جب اس کے شوہر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد سے خاتون نے گرفتاری کے خوف سے مختلف جگہوں پر چھپنا شروع کردیا تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق میاں بیوی گزشتہ 13 سال سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اس کی موت کا جھوٹا دعویٰ کرنے اور سرکاری پیسہ ہتھیانے کی کوشش کرنے کے خلاف اپنی بیوی کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرین حادثے میں مرنے والے افراد کے لیے اوڑیسہ کے وزیراعلیٰ نے 5 لاکھ جبکہ وزیراعظم نے 2 لاکھ اور وزارت ریلوے نے 10 لاکھ معاوضے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 2 جون کو اوڑیسہ میں پیش آنے والے ہولناک ٹرین حادثے میں 288 افراد ہلاک اور 1200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں