0

کترینہ کیف کے گھر کا بجٹ کب پیش کیا جاتا ہے؟

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے گھر کا بجٹ مہینے میں ایک بار نہیں بلکہ 4 مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے شوہر وکی کوشل نے اس بات سے پردہ اٹھایا ہے کہ کترینہ کیف گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل نے کہا ہے کہ وہ صرف سنتے ہیں جبکہ کترینہ کیف ملازمین سے اخراجات کے بارے میں پوچھتی بھی ہیںوکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف اور گھر کے ملازمین کے درمیان جب گھر کے بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے تو میں صرف دیکھتا اور سنتا ہوں اور مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے2021 میں شادی کرلی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں