183

ایپل کی الیکٹرانک کار کا تھری ڈی ڈیزائن جاری

ایپل کمپنی ایک خودکار طور پر چلنے والی الیکٹرانک کار کی تیاری پر کام کر رہی ہے جو کہ 2025 میں متعارف کرائی جائیگی۔

ایپل کے خودکار ڈرائیونگ کار کی تیاری کے خفیہ منصوبے یا پراجیکٹ ٹائٹن کے حوالے سے کئی برسوں سے رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

تاہم اب اس گاڑی کا مکمل اور تھری ڈی ڈیزائن بھی پیش کردیا گیا ہے جو کہ آئی فون کے مشابہت رکھتا ہے۔

دروازوں کے ہینڈل، آئی فون کے بٹنوں جیسے رکھے گئے ہیں جبکہ کار کی سفید رنگ بالکل ویسی ہے جیسی 2010 میں آئی فون 4 کاتھا۔

ایپل آئی کار‘ کی ونڈ اسکرین ایک بڑی اسمارٹ فون اسکرین کی طرح ہوگی۔ جس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دوسری معلومات بھی ایک ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔

کار کی سیٹیں لچک دار لیکن مضبوط ہوں گی جنہیں گھمایا بھی جاسکے گا جبکہ ڈیش بورڈ بھی مکمل طور پرکسٹمائزیبل ہوگا۔ یعنی ڈرائیور اپنی سہولت کے حساب سے ڈیش بورڈ کو تبدیل کرسکے گا۔

واناراما کا دعوی ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے کیونکہ یہ اُن پیٹنٹس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو ایپل کارپوریشن نے پچھلے چند سال کے دوران امریکی پیٹنٹ آفس سے حاصل کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں