168

صرف 15 منٹ میں فل چارج ہونے والا دنیا کا سستا ترین فون متعارف ، قیمت جانیں

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کے نئے فونز متعارف کروا دیے ہیں جن میں سے ایک ایسا مڈرینج فون بھی ہے جو کسی فلیگ شپ ڈیوائس کو بھی ٹکر دے سکتا ہے۔

2 فونز میں بڑے اور زیادہ ریفریش ریٹ والے ایل سی ڈی ڈسپلے جبکہ باقی 3 میں چھوٹے او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے گئے ہیں ، سب فونز میں 5000 ایم اے ایچ بیٹریاں موجود ہیں مگر چارجنگ سپورٹ مختلف ہے۔

سب میں لگ بھگ اسٹاک اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم موجود ہیں جس میں مائی یو ایکس ٹولز بھی دستیاب ہوں گے۔

نئے فونز میں سب سے طاقتور جی 200 فائیو جی ہے جس میں کوالکوم کا فلیگ شپ اسنیپ ڈراگون 888 پلس پراسیسر موجود ہے ، فون میں 6.8 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

موٹو جی 200 میں 8 جی بی فاسٹ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے ، ڈیوائس میں موٹرولا ڈیسک ٹاپ موڈ بھی موجود ہے اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ 15 منٹ کی چارجنگ سے فون دن بھر چلنے کے جتنا چارج ہوجاتا ہے۔

فون کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کیمرا سیٹ اپ بھی ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جو 8 کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے ، اس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا آٹو فوکس کے ساتھ دیا گیا ہے جسے میکرو کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون آئندہ چند ہفتوں میں مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور فلیگ شپ فیچرز کی موجودگی کے باوجود اس کی قیمت 450 یورو 88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں