0

بیرونِ ملک نہ میری جائیدادیں ہیں نہ کاروبار، میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان حکومت کا شکریہ ادا کیا

اسلام آباد:بیرونِ ملک نہ میری جائیدادیں ہیں نہ کاروبار، میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے، عمران خان ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کے ’شکر گزار‘سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے۔ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں