اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے نوجوان طالبعلموں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دوبارہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیئے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی شزا فاطمہ نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں لیپ ٹاپ پروگرام بند کر دیا گیا ، کورونا میں طلباءنے انہیں لیپ ٹاپس سے تعلیم حاصل کی ، ن لیگ کے ہر دور میں نوجوانوں کو بااختیار بنایا گیا ۔
