0

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہو گئے ؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 19 مئی کو ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں 20.64 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 مئی تک 9.73 ارب ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.19 ارب ڈالر رہے۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.75 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.53 ارب ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں