0

اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف پروگرام کو 30 جون تک ختم کرنے کا عندیہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف پروگرام کو تیس جون تک ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے معاشی صورتحال کی وجہ سے تاجروں سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے راولپنڈی، اسلام آباد اور سرحد چیمبرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔اسحاق ڈار نے کہا انتہائی مشکل معاشی صورتحال کی وجہ سے تاجروں سےمعذرت خواہ ہوں، ہمارا مقصد آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا تھا، حالانکہ یہ 30 جون کو ختم ہو رہا ہے۔دوسری جانب رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 0.3 فیصد رہنے کا امکان ہے ، گزشتہ سال یہ ترقی کی شرح 6.1 فیصد پر تھی۔حکومت نے ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے درآمدات پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو منفی تین اعشاریہ نو فیصد، بڑے صنعتی شعبے سات اعشاریہ نو فیصد اور تعمیرات کے شعبے میں منفی پانچ اعشاریہ پانچ فیصد تک گر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں