0

کبھی سوچا نہیں تھا خوشی اداکارہ بنے گی، بونی کپور

ممبئی :بھارتی فلم پروڈیوسر بونی کپور کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور رواں برس اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔بونی کپور کے دو بچے ارجن کپور اور جھانوی کپور پہلے ہی فلمی صنعت کا حصہ ہیں۔حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی مرحوم اہلیہ اداکارہ سری دیوی جانتے ہی نہیں تھے کہ خوشی کبھی اداکارہ بنیں گی۔بونی کپور کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ وہ اپنی پڑھائی میں اچھی کارکردگی دکھائے۔انہوں نے کہا کہ سری دیوی کے انتقال کے وقت خوشی صرف 16 برس کی تھیں، میں نے اور اہلیہ نے کبھی خوشی سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کی تھیں کیونکہ وہ کم عمر تھیں۔واضح رہے کہ خوشی ’دی آرچیز‘ نامی فلم سے اپنا کیریئر شروع کریں گی، یہ فلم رواں برس ہی ریلیز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں