0

60 سالہ بھارتی اداکار کی دوسری شادی

نئی دہلی: بھارتی کے نامور اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاری اشیش ودیارتھی نے رپالی بروہا سے دوسری شادی کی۔ شادی کی تقریب کولکتہ میں منعقد ہوئی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔اداکار ساتھیوں کے لیے ایک بڑی دعوت کا اہتمام بعد میں کیا جائے گا۔60 سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے پر اداکار اشیش ودیارتھی نے کہا کہ عمر کے اس مرحلے میں روپالی کے ساتھ ان کی شادی انوکھا اور عجیب طرح کا احساس ہے۔واضح رہے کہ روپالی اور اشیش کی ملاقات کچھ عرصہ قبل ہی ہوئی تھی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اشیش ودیارتھی نے اس سے قبل اداکارہ اور گلوکار راجوشی سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا آرتھ بھی ہے۔بھارتی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار ہیں اور وہ 11 زبانوں میں سینکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں