0

پاکستان شاہینز کی زمبابوے سلیکٹ کو پانچویں ون ڈے میں شکست

ہرارے : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کے خلاف پانچواں ون ڈے 177 رنز سے جیت لیا۔ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔عمیر یوسف 89 ، عمران بٹ 64 اور حسیب اللہ خان 62 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے جبکہ زمبابوے سلیکٹ کے باؤلر برینڈن ماووتا نے دو اور سکندر رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں زمبابوے سلیکٹ کی ٹیم 31اعشاریہ 4 اوورزمیں 137 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، کلائیو مداندے نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، شاہینز کی جانب سے شاہنواز دھانی اور قاسم اکرم نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یاد رہے کہ چھ میچوں کی سیریزمیں یہ پاکستان شاہینز کی دوسری کامیابی ہے، زمبابوے سلیکٹ نے تین میچ جیت رکھے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چھٹا اور آخری میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں