0

لیون اوپن : راجیو رام اور جو سیلسبری کی ڈبلز سیمی فائنل میں رسائی

لیون : ( ویب ڈیسک ) امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنلز ( اے ٹی پی ) لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح جوڑی نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈووییسوف ان کے میکسیکن جوڑی دار میگوئل اینجل رئیس واریلا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔راجیو رام اور جو سیلسبری نے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے الیگزینڈر نیڈووییسوف اور میگوئل اینجل رئیس واریلا کو 6-4، 3-6 اور 6-10 سے شکست دی۔یاد رہے کہ اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں