اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین میں بارش کا امکان ہے۔سیا لکو ٹ،گجرات، نارو وال، لاہور،شیخو پورہ، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورکوہاٹ میں بارش اورژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی۔
