0

فاسٹ بولر احسان اللہ خان نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے 20 سالہ فاسٹ بولر احسان اللہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر فاسٹ بولر احسان اللہ خان کے نکاح کی نجی تقریب کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔اس وائرل ویڈیو میں انہیں نکاح کی تقریب میں سفید رنگ کے شلوار قمیص اور سرمئی ویسٹ کورٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ احسان اللہ قومی ٹیم کے موجودہ تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔انہیں دسمبر 2022 میں بلے باز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان کے ساتھ، نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے T20 میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، وہ قومی ٹیم کے کم عمر کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں