0

کنزہ ہاشمی جلد بھارتی اداکار کے ساتھ نظر آئیں گے؟

اسلام آباد:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ کنزہ ہاشمی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جلد وہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکارہ بھارتی اداکار کرن واہی کے ہمراہ میوزک ویڈیو میں دکھائی دیں گی۔دوسری جانب بھارتی اداکار کرن واہی نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم کرن نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ویسے آپ لوگ انہیں جانتے ہیں‘۔اس پوسٹ کے کمنٹس میں مداحوں کی جانب سے بھی یہی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی ہیں جبکہ اس میوزک ویڈیو کی شوٹنگ دبئی میں شوٹ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں