0

پریانکا چوپڑا نے ایک بالی ووڈ فلم کیوں چھوڑ دی تھی؟

اسلام آباد:بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ انہوں نے اس وقت ایک بالی ووڈ فلم چھوڑ دی تھی جب ڈائریکٹر نے غیر مناسب سین عسکبند کرنے فرمائش کی۔ ایک انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں ایک سے دو دن کام کیا، لیکن لیکن جب یہ واقعہ سامنے آیا تو فلم چھوڑ دی۔ ان کا کہنا تھا مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب وہ 2002 میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی تھیں۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر نے ان کے اسٹائلسٹ سے کہا تھا کہ میں سین میں پریانکا کو صرف زیر جامہ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر نے براہِ راست ان سے ایسا نہیں کہا بلکہ اسٹائلسٹ نے انہیں یہ سب بتایا۔خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ایک مرتبہ انکشاف کیا تھا کہ انہیں کارنر سے لگادیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف بالی ووڈ بلکہ بھارت کو ہی چھوڑ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں