0

امریکی صدر کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار

امریکی :امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان وائٹ ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو بھارتی نژاد نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو دانستہ ٹکر ماری اور سڑک پر کھڑے ہوکر چیخنے لگ گیا۔تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ گرفتار کیے جانے والے نوجوان کی شناخت 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا کے نام سے ہوئی ۔ریاست میزوری سے تعلق رکھنے والے گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے بتایا ہے کہ میں یہاں حکومت پر قبضہ کرنے کے لیے آیا اور صدر جو بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ میں 6 ماہ سے منصوبہ بندی کر رہا تھا، واقعہ کے روزہی سینٹ لوئی سے واشنگٹن پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں