0

امریکا نے بنگلادیش کے لیے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی

امریکا :امریکا نے بنگلادیش کے لیے ویزا پالیسی جمہوری اقدار سے جوڑ دی ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی ویزا پالیسی بنگلادیش میں آزاد، شفاف، پُرامن قومی انتخابات میں معاونت کے لیے ہے، جمہوری انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کو امریکی ویزا نہیں ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پالیسی کا اطلاق حکام، سیکیورٹی فورسز، عدلیہ اور سیاسی رہنماؤں پر ہوگا، جمہوری اقدار کو سبوتاژ کرنے والے عوامل میں الیکشن میں دھاندلی، ووٹرز کو دھمکانا بھی شامل ہے۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں، ووٹرز، سول سوسائٹی اور میڈیا کو موقف پیش کرنے سے روکنا کسی صورت برداشت نہیں۔واضح رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں انتخابات ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے عبوری حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں