79

واٹس ایپ نے اسٹیکر ساز ٹول کی آزمائش شروع کردی

لندن: میٹا کمپنی کی مشہورایپ فیس بک پر آپ نے کئی مرتبہ اسٹیکر استعمال کئے ہوں گے لیکن اب توقع ہے کہ بہت جلد یہ سہولت واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہوسکتی ہے۔ فی الحال اسے آئی او ایس کے بی ٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ایک اسٹیکر ٹول ہے جو براہِ راست ایپ کے اندر بنائے جاسکتے ہیں۔ یعنی آئی او ایس کے ورژن 23.10.0.74 میں آپ خود بھی اسٹیکر تخلیق کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کے اندر تبدیلیوں کی خبر دینےوالی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو نے کہا ہےکہ ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ جس میں نیچے کی جانب ’نیو اسٹیکر‘ کا آپشن دیکھا جاسکتا ہے۔توقع ہے کہ آئی او ایس (ایپل سافٹ ویئر) 16 اے پی آئی، میں کسی بھی جگہ سے تصویر کاپی کرکے اسے بطور اسٹیکر پیسٹ کیا جاسکے گا۔ اس سے واٹس ایپ اسٹیکر بنائے جاسکیں گے اور ظاہر ہے کہ ان کی ایڈیٹنگ کی جاسکے گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ جلد ہی یہ سہولت اینڈروئڈ فون کے لیے متعارف کرائے گا تاہم اس کی حتمی تاریخ بتانا مشکل ہے۔ اسی طرح ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی یہ تبدیلی شاید ہفتوں یا مہینوں بعد متوقع ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں