91

یوٹیوب کی اشتہارات کے متعلق نئی حکمت عملی

کیلیفورنیا: اگر آپ اشتہارات سے بچنے کے لیے ادائیگی نہیں کرتے تو ٹی وی پر یوٹیوب دیکھنا آپ کے لیے مزید محال ہونے والا ہے، یوٹیوب براڈ کاسٹ نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب جلد ہی ٹی وی پر دیکھے جانے والے مواد میں 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات کا اضافہ کرے گا جس کو آگے نہیں بڑھایا جاسکے گا۔یوٹیوب کا کہنا ہے کہ ناظرین دو لگاتار 15 سیکنڈ کے اشتہارات کے بجائے ایک 30 سیکنڈ کا اشتہار دیکھیں گے۔ البتہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ قلیل مدتی اشتہارات مستقل طور پر ختم کر دیے جائیں گے، 30 سیکنڈ کے اشتہار، اشتہار دِکھانے والوں کو یوٹیوب سلیکٹ پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو یوٹیوب کے صفِ اول کے پانچ فی صد مواد کو ہدف بناتا ہے۔یوٹیوب کا دعویٰ ہے کہ یوٹیوب سلیکٹ کے 70 فی صد امپریشن ٹی وی سے آتے ہیں جو طویل اشتہارات کے لیے اس کو مثالی پلیٹ فارم بناتے ہیں۔یوٹیوب کے سی ای او نِیل موہن نے برانڈ کاسٹ تقریب کے دوران کہا کہ اپنے گھروں میں بڑی اسکرین پر یوٹیوب دیکھنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ساتھ ہی یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ایسے موقع پر اشتہار چلانے کی آزمائش کا آغاز کرنے جارہی ہے جہاں ٹی وی پر چلنے والی ویڈیو کو انہوں نے روکا ہوا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں