72

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے: وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے جب کہ حالیہ ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بھی مہنگائی بڑھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے اثرات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے البتہ مالی سال کے اختتام پر مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کر کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک ترسیلات زر میں 10 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے 8 ماہ میں برآمدات میں9.7 اور درآمدات میں 21 فیصد کمی ہوئی، مالی سال کے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 فیصد کم ہوا اور غیرملکی سرمایہ کاری میں 40.4 فیصد کمی ہوئی۔وزارت خزانہ کے مطابق 29 مارچ کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب7 کروڑ60 لاکھ ڈالرز تھے اور 29 مارچ کو ڈالرکا ریٹ 283 روپے 92 پیسے تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 18.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ جولائی سے فروری تک بجٹ خسارہ میں 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں