131

سعودی عرب میں 11 ہزار روزہ داروں کے لیے 500 میٹر لمبا افطار دستر خوان

جدہ: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی سعودی عرب میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے ایک مقابلے کا سماں بن جاتا ہے، مملکت کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے افطار پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔اس حوالے سے سعودی عرب کی الخرج گورنری میں بلدیہ کے زیراہتمام ایک بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس افطار پروگرام کے لیے 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان بچھایا گیا جس پر گیارہ ہزار سے زائد روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا تھا۔الخرج گورنری کی میونسپلٹی نے شاہ عبدالعزیز پارک میں رمضان المبارک کی طویل ترین افطاری دسترخوان کا انعقاد کیا، افطار پارٹی میں گورنری کے میئر انجینیر خالد بن عبداللہ الزید، الدلم گورنری کے میئرانجینیر عامر بن منصور العجمی اور شہریوں اور مقیم مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں