81

بھارت، ہائیکورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے کیا استدعا کی؟

بھارت:بھارت میں مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج نے سپریم کورٹ سے انوکھی استدعا کردی۔جج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کو اپنی استدعا میں کہا کہ بیٹی آئندہ برس ضلعی عدالت سے وکالت کا آغاز کرے گی۔جج مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے کہا کہ میرا ٹرانسفر کسی اور ریاست میں کر دیا جائے۔انہوں نے جواز دیا کہ بطور جج اسی ریاست میں رہنا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ جج کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان کا تبادلہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہائیکورٹ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں