81

فلسطین میں فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم میں اسرائیلی فوج کی شیلنگ

فلسطین :مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین میں فٹبال میچ کے دوران اسرائیلی فوج نے سٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس کے باعث کھلاڑیوں سمیت متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں نابلس کےفٹبال کلب مرکز بلاتہ اور یروشلم کے کلب جبل المکابر کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چل رہا تھا کہ اس دوران اسرائیلی فوج نے سٹیڈیم میں آنسو گیس کی شیلنگ کردی جس سے متعدد کھلاڑی اور شائقین شدید متاثر ہوئے۔فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہےکہ اسرائیلی فورسز نےمشرقی یروشلم کے قصبے الرام میں دحیات البرید اسٹریٹ میں فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔واقعے میں کئی فلسطینی فٹ بال کھلاڑیوں اور درجنوں شائقین بشمول بچوں کو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آئیں اور میدان میں ہی ان کا علاج کیا گیا جبکہ تین افراد کو نازک حالت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔آنسو گیس کی شیلنگ کے وقت ترکی کے جنرل قونصل احمد رضا دیمیرر اور پی ایف اے کے صدر جبریل الراجوب ابو عمار بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں