198

ریگولر حج سکیم کے امیدواروں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد :وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی۔ریگولر حج سکیم کیلئے درخواستیں مدت میں توسیع کے بعد اب 2 اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ عوام کی سہولت کیلئے مخصوص کردہ بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔دریں اثنا سپانسر شپ حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بھی آخری تاریخ میں توسیع دی گئی ہے جو اب 9 اپریل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کے امیدوار قرعہ اندازی کے بغیر ہی کامیاب قرار پائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں