169

جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے، قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا: شیخ رشیدکا بیان

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے، قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا ، قوم چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے، آئین جیتے گا، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہو گا۔ آج پھر سپریم کورٹ کا بینچ بیٹھے گا اور جو آئین کا حلف انہوں نے اٹھایا ہے اُس کے مطابق فیصلہ دے گا۔ حکومت 35 ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جا رہی ہے۔ یہ سیاسی خودکشی کے بعد اب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروانے ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ حکومت الیکشن سے بھی فراری ہےاور ملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں