99

لاہور ہائیکورٹ نے بیکریوں کو رات کتنے بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دیدی ؟ جانئے

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے انڈرپاسزکے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ کی بجائے انڈر پاسز بنائے جارہے ہیں، مسائل پھربھی حل نہیں ہورہے بلکہ بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، ان کے پاس کیمرے اور دیگر آلات ہونے چاہئیں۔دورانِ سماعت عدالت نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی ماحولیاتی سفیر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ واٹراینڈانوائرمنٹل کمیشن آئندہ سماعت پر ماحولیاتی سفیر کے لیے نام تجویز کرے۔اس کے علاوہ عدالت نے ایل ڈی اے کو جوہرٹاو¿ن کے مال کے اطراف غیر قانونی پارکنگ ہٹانے اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف جرمانے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں