303

عمران خان کی آستین کا کف سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز کیوں؟پتا چل گیا

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کی وجہ خان صاحب کی آستین کا کف ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران خان کی آستین کے کف کو فوکس کیا گیا ہے، عمران خان کے وائرل ہونے والے اس کف پر ’آئی کے‘ لکھا ہوا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے نیا ٹرینڈ قرار دیا جا رہا ہے۔اس تصویر کے کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کف پر اس طرح سے اپنا نام لکھوانا اب بہت جَلد ایک نیا ٹرینڈ بن جائے گا۔کچھ انٹریٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ٹرینڈ نیا نہیں بلکہ پرانا ہے تو کسی صارف کو شبہ ٹھہر رہا ہے کہ آئی کے یعنی عمران خان اپنا کلوتھنگ برانڈ تو نہیں متعارف کروانے والے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں