165

8 اکتوبر کی تاریخ پہلے سے مقرر کی گئی،8 اکتوبر کو کونساجادو ہو جائے گا جو سب ٹھیک ہو جائے گا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے کچے کے آپریشن کی وجہ سے پورے پنجاب میں الیکشن ملتوی کردیا،کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ دیکر واپس لی گئی ،8 اکتوبر کی تاریخ پہلے سے مقرر کی گئی،8 اکتوبر کو کونساجادو ہو جائے گا جو سب ٹھیک ہو جائے گا۔سپریم کورٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت کا مقصد سیاسی نظام کو چلنے رہنے دینا ہے، سیاسی جماعت بھی سیاسی نظام کو آگئے بڑھانے کی مخالفت نہیں کرتی، ایک مسئلہ سیاسی درجہ حرارت کا ہے، علی ظفر ، اٹارنی جنرل کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر ہدایت لیکر آگاہ کرنے کا کہا تھا، سیاسی درجہ حرارت کم ہونے تک انتخابات پرامن نہیں ہو سکتے، کسی فریق نے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی،وکیل علی ظفر نے کہاکہ عدالت کو مکمل یقین دہانی کرانے کیلئے تیار ہیں۔چیف جسٹس نے علی ظفر سے استفسار کیا یقین دہانی کس کی طرف سے ہے؟وکیل علی ظفر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری یقین دہانی کرائینگے، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ حکومت کی پارٹی کی باری آئے گی تو ان سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے، جہاں مسئلہ زیادہ ہے اس ضلع میں انتخابات موخر ہو سکتے ہیں، الیکشن کمیشن نے کچے کے آپریشن کی وجہ سے پورے پنجاب میں الیکشن ملتوی کردیا،کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ دیکر واپس لی گئی ،8 اکتوبر کی تاریخ پہلے سے مقرر کی گئی،8 اکتوبر کو کونساجادو ہو جائے گا جو سب ٹھیک ہو جائے گا،سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت میں وقفہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں