193

آئندہ کوئی بابا رحمتے جو زحمتے بنے پیدا نہیں ہو گا: رانا ثناءاللہ نے اور کیا کچھ کہہ دیا ؟جانیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوموٹو نوٹس کو فل کورٹ کی جانب لے جایا جائے تو معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکتا ہے، آئندہ کوئی بابا رحمتے جو زحمتے بنے پیدا نہیں ہو گا۔ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا معاملہ اندرونی نہیں ہو سکتا، ججز کی تقسیم پر پارلیمنٹ نے بروقت درست اقدام کیا۔ ازخود نوٹس کو پہلے 7 پھر 5 ججز نے سنا، ابہام کو دور کرنے کیلئے فل کورٹ تشکیل دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہئیں۔ ملک میں رول آف لاء کیلئے عدالت عظمی کا کردار چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کے پاس اخلاقی اتھارٹی ہے، جب سپریم کورٹ کے ججوں میں اختلاف ہو تو پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں