87

نامعلوم افرادکی رات گئے جمائمہ کے لندن فلیٹ میں گھسنے کی کوشش

لندن :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کے لندن فلیٹ میں چند روز پہلے نامعلوم افراد نے آدھی رات کو گھُسنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی سے حاصل تصایر شیئر کرتے ہوئے جمائمہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی ان دو نوجوانوں کو جانتا ہے تو اُنہیں آگاہ کرے۔ جمائمہ نے بتایا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس درج کر لیا ہے، واقعے کے چند روز بعد دو افراد نے دوبارہ اُن کے گھر میں دن دہاڑے گھسنے کی کوشش کیجمائمہ کاکہنا ہے کہ وہ نہیں جانتیں کہ آیا دونوں واقعات میں ملوث افراد مشترک ہیں یا یہ علیحدہ واقعات ہیں۔واضح رہے کہ رات میں جمائمہ کے فلیٹ میں گھسنےکی کوشش کرنے والوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں