114

وزیر توانائی خرم دستگیر کا عمران خان کو بجلی کا بل ادا کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستیگر نے عمران خان کو زمان پارک کا بجلی کا بل ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔لیسکو نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیاخرم دستگیر نے کہا اگر عمران خان ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اسٹاف کو زمان پارک گھر کو چیک کرنے دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی کا بل ادا کردیں تو مقدمے سے بچ جائيں گے۔واضح رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے زمان پارک انتظامیہ کو بجلی چوری کی شکایت پر نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمان پارک میں بجلی چوری کی اطلاع ملی، شکایت پر لیسکو ٹیم نے چیک کرنےکی کوشش کی تو وہاں تعینات سکیورٹی نے اجازت نہیں دی،لیسکو ٹیم کے پاس اب پولیس سے مدد لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں