166

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حادثے کے بعد اہم بیان جاری کردیا

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حادثے کے بعد اہم بیان جاری کردیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میرے پاکستانیوں میں اس وقت اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلئے جا رہا ہوں،بدقسمتی سے حادثہ ہو گیا جس کی وجہ سے میں تھوڑا لیٹ ہو گیا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے،اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہو جاتی ہے،میں اسلام آباد کی عدالت میں پہلے بھی جارہاتھا،انہوں نے میرے گھر پر جو حملہ کیااس کا مقصدیہ نہیں تھا کہ مجھے اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنا،مقصد یہ تھا کہ مجھے جیل میں ڈالنا،کیونکہ جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے، یہ نواز شریف کی ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالواور وہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکے۔چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ اور یہ پھر وہی جانے جا رہے ہیں،مجھے پتہ ہے کہ مجھے گرفتار کرنا ہے،میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں قانون کی مانتا ہوں ۔ان کاکہناتھا کہ پتہ ہوتے ہوئے میں جارہاہوںلیکن میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ جو اوپر بٹھائے ہوئے ہیں چور اور ڈاکو بے نقاب ہو چکے ہیںاور جنہوں نے بٹھائے ہیں یہ بھی بے نقاب ہو گئے ہیں کہ ان کی نیت کیا ہے ۔عمران خان کاکہناتھا کہ نیت کبھی اس ملک میں قانون نہیں تھی، اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ کیا ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں