74

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد:انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لےکر چلنے پر پابندی ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔پنجاب حکومت کی جانب سےضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی تھریٹ ہے، ریلیوں، جلسوں اور دیگر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، چار سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔خیال رہےکہ توشہ خانہ کیس میں آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں