77

بھارت میں رشوت خور خاتون ڈاکٹر کو حاملہ خاتون پر رحم نہ آیا

بھارت :بھارت کی ریاست کرناٹکا میں مسیحا سمجھی جانے والی خاتون ڈاکٹر رشوت خور بن گئی اور اسے حاملہ خاتون پر بھی ذرا رحم نہ آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا میں لیڈی ڈاکٹر نے رشوت لیے بغیر حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث دنیا میں آنے سے پہلے ہی بچہ موت کا شکار ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق سنگیتھا نامی خاتون جمعرات کو بچے کی پیدائش کے وقت آپریشن کے لیے اسپتال پہنچی جہاں مبینہ طور پر اس سے آپریشن سے پہلے ڈاکٹر پالاوی نے 10 ہزار روپے رشوت مانگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کو اہلخانہ نے رقم نہ ہونے کا بتایا جس پر اس نے خاتون کا آپریشن کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹس کے مطابق حاملہ خاتون کے اہلخانہ کو پیسے کا بندوبست کرنے میں تاخیر ہوئی جس کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کیا تاہم دیر سے آپریشن کرنے کے سبب بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے اہلخانہ نے اسپتال میں احتجاج کیا جس کے بعد خاتون ڈاکٹر کو معطل کر کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں