62

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 مارچ تک 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کوختم ہونے والے کاروباری ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9.28 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.47 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.52 ارب ڈالر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں