125

فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، عامر جمال

اسلام آباد:پشاور زلمی کے بولر عامر جمال کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولنگ جارحانہ انداز کا نام ہے، جب قومی ٹیم میں آیا تھا اس حوالے سے کوچ شان ٹیٹ سے بات ہوئی تھی۔لاہور میں کھیلے گئے ایلیمنیٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ ہم ایک دو وکٹ گرنے کے انتظار میں تھے۔عامر جمال نے کہا میں شکر ادا کرتا ہوں کہ آج کے اہم میچ میں پرفارمنس ہوئی، میں بولنگ آل راؤنڈر ہوں بولنگ پر توجہ ہوتی ہے بیٹنگ پر بھی کام کر رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کوچ نے ہمیں ٹائم آؤٹ میں کہا تھا کہ پلان کے مطابق کھیلیں اور اسی کے مطابق ہمیں ہیلز اور صہیب مقصود کی وکٹیں ملیں۔عامر جمال کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اپنے بولرز کو ہمیشہ بیک کیا، اعتماد کا اظہار کیا تبھی یہ والی پرفارمنس بولروں نے دی۔عامر جمال کا لاہور قلندرز کے خلاف ایلیمنیٹر ٹو سے متعلق کہنا تھا کہ قلندرز کے پاس شاہین آفریدی، حارث رؤف اور راشد خان جیسے بولرز ہیں، ہمارا پلان صرف لاہور قلندرز کو شکست دینے کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایلیمنیٹر ٹو ہمارے لیے سیمی فائنل میچ ہے، ہم لاہور قلندرز کے تجربے کا مقابلہ کریں تو ان کا تجربہ زیادہ ہے مگر گراؤنڈ میں مقابلہ کچھ اور طرح سے ہوتا ہے ان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں