137

یوکرین کو کونسے نیٹو رکن ملک نے جنگی جہاز دینےکا فیصلہ کیا ہے؟

یوکرین :یوکرین پر روسی حملے کے بعد پولینڈ پہلا نیٹو رکن ملک بن گیا، جس نے یوکرین کو جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پولینڈ کے صدر آندرے ڈوڈے کا کہنا تھا کہ پولینڈ کے پاس اس وقت بھی سوویت دور کے درجن سے زائد مگ 29 جنگی جہاز دفاعی مقاصد کیلئے زیر استعمال ہیں، آنے والے دنوں میں پولینڈ کی جانب سے 4 مگ جنگی جہاز یوکرین کی مدد کیلئے دے دیے جائیں گے۔یوکرینی وزیر دفاع کے مشیر یوریک ساک کا کہنا تھا کہ پولینڈ کی جانب سے ملنے والے جہازوں کو ہماری ائیرفورس بہت ہی مہارت سے استعمال کرے گی، ہماری ہوائی فوج کی جانب سے روسی افواج اور تنصیبات پر 16 کامیاب حملے کیے گئے ہیں تاہم ہمیں ایف 16 جیسے فورتھ جنریشن جنگی جہازوں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پولینڈ کے علاوہ دیگر نیٹو ممالک بھی سوویت دور کے جنگی جہاز یوکرین کو دینے کا سوچ رہے ہیں جنہیں اڑانے کیلئے یوکرینی پائلٹ تربیت یافتہ ہیں جبکہ یوکرین کی جانب سے مغربی ممالک کو یوکرین کیلئے ایف 16 جیسے جدید جنگی جہاز بھجوانے پر زور دیا جا رہا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ برطانیہ کی جانب سے نیٹو کے جہاز اڑانے کیلئے یوکرینی پائلٹوں کو تربیت دی جا رہی ہے تاہم لمبے تربیتی دورانیے کے باعث یوکرین کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ جدید جہاز کی فراہمی بھی طویل المدتی آپشن ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں