365

رمضان المبارک سے پہلے حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، قیمتوں میں اضافے پر عوام شدید پریشان

لاہور: مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی کمر توڑ دی ہے، اس پر پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مزید بوجھ بڑھے گا، آدھے سے زیادہ تنخواہ پٹرول کے خرچے پر نکل جاتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس سے گزارہ مشکل ہوگیا ہے، غریب آدمی غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رمضان المبارک سے پہلے حکومت نے مہنگائی سے پسے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں