71

معروف بھارتی گلوکارہ وانی جے رام 78 برس کی عمر میں چل بسیں

چنئی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ وانی جے رام دنیا سے رخصت ہوگئیں، انکی لاش گھر سے برآمد ہوئی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ وانی جے رام ریاست غربی بنگال کے دارالحکومت چنئی کے علاقے ننگامبکم میں مقیم تھیں، آج صبح ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے سر میں کافی عرصہ قبل چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ بیمار رہتی تھیں، وہ ہفتے کی صبح چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئیں، ان کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔وانی جے رام کا شمار ساؤتھ کے مشہور پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا، 1945 میں تامل ناڈو میں پیدا ہونی والی وانی جے رام کا اصل نام کالی وانی تھا، وانی نے اپنے کیریئر میں کل 19 زبانوں میں گائے ہیں جن میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، اردو، مراٹھی، بنگالی، بھوج پوری، تولو اور اڑیہ شامل ہیں۔انہوں نے اپنے کیرئیر میں 10 ہزار سے زائد گانے گائے، انہوں نے ایم ایس الائیاراجا، آر ڈی برمن، کے وی مہادیون، او پی نیر اور مدن موہن جیسے معروف بھارتی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وانی جے رام کو موسیقی کے میدان میں شاندار کارکردگی پر 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں