95

مومنہ اقبال والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال پروگرام کے دوران اپنی والدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں وہ اپنی والدہ سے متعلق کئے گئے سوال پر آبدیدہ ہو گئیں، اداکارہ نے اپنے آنسوؤں کو روکنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے مضبوط ہوں لیکن ان کے والدین نے انہیں بہت نرم بنا دیا ہے۔مومنہ کا کہنا تھا کہ میں بہت مضبوط ہوں مگرمیری والدہ نے مجھے مہربان اور اچھا ہونا سکھایا، وہ ہمیشہ کہتی ہیں ہم چاہیں جہاں مرضی پہنچ جائیں اور جتنی مرضی ترقی کر لیں مگر ہمیں عاجزی کے ساتھ رہنا ہوگا اور اپنے اردگرد موجود لوگوں سے اچھا اخلاق برتنا ہوگا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مگر مجھے کبھی کبھار شدید غصہ آتا ہے کیونکہ بعض اوقات بات بس سے باہر ہو جاتی ہے اور غصہ کرنا لازمی ہو جاتا ہے۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال پارلر والی لڑکی، عشق میں کافر، اجنبی لگے زندگی، عہد وفا، خدا اور محبت جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انکے ڈرامہ پارلر والی لڑکی کا او ایس ٹی ’’ کفارا ‘‘ کا گانا پاکستان اور بھارت میں بے حد مقبول ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں