69

جووینٹس کی اٹالین فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں رسائی

میلان : ( ویب ڈیسک ) جووینٹس نے اٹالین فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل میں لازیو کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اٹلی کے جووینٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل ٹائی میں جووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد لازیو کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔فاتح ٹیم کی جانب سے گلیسن بریمر نے ہاف ٹائم سے ایک منٹ قبل فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو لازیو کے خلاف 0-1کی برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔دوسری جانب میچ میں کامیابی کے بعد جووینٹس کے کوچ کا کہنا تھا کہ آپ کو جیتنے کیلئے صحیح حکمت عملی کی ضرورت ہے لیکن اس سے بڑھ کر صحیح جذبے کی ضرورت ہے، اب ہم نے لیگ میں اپنی فارم کو بحال رکھنے کی بنیاد رکھ دی ہے۔یاد رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں جووینٹس اور انٹر میلان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں