95

پرویز مشرف7 اکتوبر1998 کو آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہوئے ، صدرپاکستان کب منتخب ہوئے؟ اہم معلومات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر وآرمی چیف جنرل (ر)پرویز مشرف 7 اکتوبر1998 کو چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے ،پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں ملک میں ایمرجنسی لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھال لیا تھا،پرویز مشرف2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے ۔اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے ،سال 2004 میں آئین میں17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کیلئے باوردی صدر منتخب ہوئے ،نومبر2007 میں آئین مخالف اقدامات کرکے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کیا،پرویز مشرف 18اگست 2008 کو مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے ،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس نوازشریف دورحکومت میں دائر کیا گیا تھا،پرویز مشرف کو17 دسمبر2019 میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی ،خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی ،31 مارچ2016 کو فرد جرم عائد ہونے کے وقت پرویز مشرف عدالت میں موجود تھے ،بعد میں بیماری کے باعث پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں