107

وہ وقت جب پرویز مشرف نے پاکستان کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنانے کی امریکی پیشکش قبول کی

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا سخت فیصلہ درپیش ہوا جس کے بعد امریکی پیشکش قبول کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی بنایا۔ پاکستانی قیادت پر ایک ایسا مشکل وقت بھی آیا جب اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے امریکی اتحاد یا مخالف بلاک میں کھڑا ہونے سے متعلق مشکل فیصلے کا مطالبہ کیا گیا۔نائن الیون واقعے کے وقت پاکستان کی باگ ڈور پرویز مشرف کے ہاتھ میں تھی، ملکی قیادت سے مشاورت اور پاکستان کی گذشتہ تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی بلاک کو جوائن کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں