160

اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ،حکام نے شیخ رشید میں کس بیماری کی تشخیص کی ؟ جانیں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) :اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ اسلام آبادکی مقامی عدالت نے شیخ رشید کو 14روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل حکام کے حوالے کیا ہے کہ جہاں جیل مینوئل کے مطابق شیخ رشید کا طبی معائنہ کیا گیا ، دوران معائنہ انکشاف ہوا کہ شیخ رشید بلڈ پریشر کے مریض ہیں تاہم شیخ رشید کا باقی معائنہ نارمل رہا ۔ جیل حکام کاکہناہے کہ شیخ رشیدکو ضروری ادویات فراہم کرکے ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں